انٹرٹینمنٹ

اداکارہ شہناز گل کو سوشل میڈیا صارفین نے غیر مہذب اور بدتمیز قرار دے دیا

ممبئی بھارتی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ شہناز گل کو سوشل میڈیا صارفین نے غیرمہذب اور بدتمیز قرار دے دیا۔

معاملہ کچھ یوں ہے کہ شہناز حال ہی میں اداکار نواز الدین صدیقی اور نیہا شرما کی فلم ’جوگیرا سارا را را‘ کی اسکریننگ کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں نظر آئیں، جہاں وہ روایتی لباس (آف وائٹ کرتا اور گلابی دوپٹہ) پہنے ہوئی تھیں۔بہت زیادہ شہرت کی حامل شہناز کو اسکریننگ کی تقریب میں دیکھتے ہی پرستار ان کے گرد جمع ہوگئے، اس دوران جب وہ اپنی کار کی جانب جانے لگیں تو پرستاروں نے سلیفی بنانا شروع کردی۔

اس دوران دیگر پرستاروں نے ان سے سیلفی بنوانے کی درخواست کی تاہم انہوں نے اس کے بجائے یہ کیا کہ ایک پرستار کا موبائل فون لے کر ایک سیلفی بنائی اور وہاں سے روانہ ہوگئیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)

لیکن جب انٹر نیٹ صارفین نے اس منظر کو ایک ویڈیو میں دیکھا تو انہوں نے شہناز کے اس اقدام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہیں غیرمہذب قرار دیا۔ بعض صارفین کا کہنا تھا کہ شہرت ہر ایک کو راس نہیں آتی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close