انٹرٹینمنٹ

مجھے بچپن سے سی مختصر اور بولڈ لباس پہننے کا شوق تھا

متنازع بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نے انکشاف کیا کہ کسی نے میری تصاویر فحش سائٹ پر ڈال دی تھیں

اداکارہ نے انٹرویو میں اپنے بچپن کا قصہ بیان کرتے ہوئے ایک ہوشربا انکشاف کردیا۔عرفی جاوید نے بتایا کہ جب وہ صرف 15 برس کی تھی تو انکی ایک تصویر کسی نے فحش سائٹ پر ڈال دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے بچپن سے مختصر اور بولڈلباس پہننے کا شوق تھا لیکن گھر والوں کی سختی کی وجہ سے میں اپنا یہ شوق چھپ کر پورا کرتی تھی۔

عرفی کا کہنا تھا کہ میں جہاں سے تعلق رکھتی ہوں وہاں اس قسم کا لباس پہننا ممنوع تھا تو جب بھی میں گھرسے نکلتی تھی تو اوپر سے کچھ ڈھانپ کر جاتی تھی جو بعد میں ہٹا دیا کرتی تھی۔ اس دن بھی کچھ ایسا ہی ہوا میں جینز اور منی ٹاپ میں جیکٹ سے ڈھانپ کر چلی گئی کچھ تصاویر بنوائی اور فیس بک پر اپلوڈ کردی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کسی نے فیس بک سے میری تصویر لے کر بنا کسی تبدیلی کے پورن سائٹ پر ڈال دی جو میرے والد کو مل گئی، جس کے بعد انہوں نے مجھے بہت مارا بہت الزامات لگائے کہ اس نے خاندان کا نام ڈبو دیا کہیں کا نہیں چھوڑا ۔

صرف یہی نہیں اداکارہ عرفی جاوید نے یہ بھی کہا کہ اس واقعے کے بعد والد نے خودکشی کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close