انٹرٹینمنٹ
شوبز کی مشہور جوڑی ثناء اور فخر نے 14 سال بعد راہیں جُدا کرلی
پاکستانی فلم اسٹار اداکارہ ثناء نے اپنے شوہر سے خلع لے لی۔
ثناء نے چند ماہ پہلے سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر رہی ہیں جس کے بعد اب اداکارہ نے شوہر سے خلع لے لی ہے۔
کینٹ یونین کونسل لاہور کے ذرائع کے مطابق تین مہینے ثناء فخر اور اس کے سابق شوہر کو متعدد دفعہ آمنے سامنے بیٹھانے اور صلح کروانے کی کوشش کی گئی تھی تاہم یہ کوشش ناکام رہی۔
یونین کونسل لاہور نے قانون کے مطابق اداکارہ کی درخواست پر خلع کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ اب سے کچھ ماہ قبل شوبز کی مشہور جوڑی ثناء اور فخر نے شادی کے 14 سال بعد راہیں جُدا کرنے کا فیصلہ کیا تھا ان دونوں کے دو بیٹے بھی ہیں۔