Featuredانٹرٹینمنٹ

کترینہ کیف گھر کا بجٹ خود بناتی ہیں، ویکی کوشال

بالی وڈ ایکٹر اور کترینہ کیف کے شوہر ویکی کوشال نے انکشاف کیا کہ ان کے گھر کا تمام بجٹ کو کترینہ کیف دیکھتی ہیں ، وہ گھریلو ملازمین سے ہر ہفتے میٹنگ بھی کرتیں ہیں۔

بالی وڈ کے مشہور ترین جوڑی کترینہ کیف اور ویکی کوشال کی جوڑی کے حوالے سے ان کے فین جاننا چاہتے ہیں ۔ حال ہی میں اپنی فلم ذرا ہٹ کے ذرا بچ کے کی پروموشن کے سلسلے میں ایک انٹرویو کے دوران ویکی کوشال نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کترینہ کیف گھریلو بجٹ کے حوالے سے گھریلو ملازمین سے ہفتہ وار میٹنگ کرتی ہیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کترینہ ہر ہفتے یا ہر دوسرے ہفتے گھر میں میٹنگ کرتی ہیں۔ وہ گھر کے تمام ملازمین کو اکٹھا کرتی ہیں اور گھر کے بجٹ پر بحث کرتی ہے۔

ویکی نے کہا کہ کترینہ مکمل حساب لیتی ہیں کہ پیسوں کا استعمال کیسے ہوا؟ انہوں نے بتایا کہ اس میٹنگ میں صرف اتنا حصہ لیتے ہیں کہ وہ اس دوران پاپ کارن کو انجوائے کرتے ہیں ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Vicky Kaushal (@vickykaushal09)

کترینہ کیف اورویکی کوشال کی شادی دسمبر 2021 میں ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close