ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کو دھمکی دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
میں نے ہمیشہ آپ کی اصلیت چھپائی تھی پر آپ بہت غلیظ انسان ہیں
لاہور: فیاض الحسن چوہان مجھ سے بچ کر رہیں تم اگر ہم سے ٹکراؤ گے تو سُن لو منہ کی کھاؤ گے۔
حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ فیاض الحسن چوہان کی اصلیت چھپائی اور کہا کہ آپ بہت اچھے انسان ہیں۔
ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کو ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ آپ کی اصلیت چھپائی تھی پر آپ بہت غلیظ انسان ہیں مگر میں نے ہمیشہ کہا کہ آپ بہت اچھے انسان ہیں کیونکہ میں دنیا کے سامنے آپ کو بدنام کر کے آپ کا کیرئیر ختم نہیں کرنا چاہتی تھی۔
Hareem Shah’s Big Surprise | Released Video about Fayaz ul Hassan Chohan | #hareemshah #fayazulhassanchohan #hareem #fayazchohan #releasedvideo #leaked pic.twitter.com/yjFbo2HWNh
— O〽️I 2.0 (@CuteHunYar) June 8, 2023
حریم شاہ نے فیاض الحسن چوہان کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کا نام اپنی زبان سے نہ لیں ورنہ وہ ان کی ویڈیوز ان کے اہلِ خانہ کو دکھا دیں گی۔
حریم شاہ نے ویڈیو کے اختتام میں سیاستدان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم اگر ہم سے ٹکراؤ گے تو سُن لو منہ کی کھاؤ گے۔ آپ کا اصلی چہرہ آج بھی میرے موبائل میں محفوظ ہے اس لئے مجھ سے بچ کر رہیں۔