انٹرٹینمنٹسندھ

میرے ساتھ واردات ہوئی ہے پولیس جس طرح چاہے تحقیقات کرلے: ولی شیخ

کراچی: کامیڈین ولی شیخ نے کہا کہ پولیس جس طرح چاہے تحقیقات کرلے،  میرے ساتھ مویشی منڈی جاتے ہوئے لوٹ مار کی واردات ہوئی تھی

ولی شیخ نے کہا کہ قریب کھڑی ہوئی موبائل کے ساتھ ڈاکوؤں کا تعاقب بھی کیا لیکن وہ فرار ہوگئے، بعد میں رینجرز موبائل سے گلشن معمار تھانے کا پتہ پوچھ کر وہ تھانے گئے اور مقدمہ درج کرایا۔

دوسری طرف کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کا موقف تھا کہ کامیڈین ولی شیخ نے مویشی منڈی سے متعلق جو بات کی وہ حقائق کے برعکس ہے، واردات کا جو وقت وہ بتا رہے ہیں اس وقت ان کی لوکیشن ملیر سٹی کی ہے۔

ولی شیخ کا کہنا ہے کہ اگر میری بات غلط ثابت ہوتی ہے تو مجھے قانون کے مطابق سزا دی جائے ، انھیں اس حوالے سے نہیں معلوم کہ کراچی پولیس چیف ان کی لوکیشن سے متعلق بات کس بنیاد پر بات کر رہے ہیں۔

انھوں ںے بتایا کہ جس وقت ان کے ساتھ واردات ہوئی نجی ٹی وی چینل سے وابستہ عفان بھی ان کے ہمراہ تھے اور ان کا ایک موبائل فون جو کہ موٹر سائیکل پر چڑھے کور کی جیب میں رکھا تھا وہ چھین جانے سے بچ گیا اور اسی موبائل فون سے تھانے میں ویڈیو بنائی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے بتایا کہ وہ انویسٹی گیشن افسر سرور کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں اور وہ ان کے گھر بیان لینے بھی آئے اور انھیں مجھ سے کوئی پریشانی نہیں، یہ بات درست نہیں کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

ولی شیخ نے بتایا کہ واردات کے بعد ان کے پاس ایک فون آیا تھا کہ ایس ایس پی نے آپ کو بلایا ہے اس وقت وہ اپنی ہمشیرہ کی ساس کے جنازے میں تھے جس پر انہیں کہا گیا کہ بعد آپ سے فون پر رابطہ کرلیا جائیگا تاہم اس کے بعد کسی کا دوبارہ فون نہیں آیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close