انٹرٹینمنٹ

بالی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کے ساتھ 80 لاکھ روپے کا فراڈ

بالی وڈ اداکارہ رشمیکا مندانا کو ان کے مینجر نے 80 لاکھ کا چونا لگا دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’پشپا‘ کی اداکارہ رشمیکا مندانا کے حوالے سے ایک خبر گردش کررہی ہے کہ انکے مینجر نے اداکارہ کو 80 لاکھ روپے کا فراڈ کیا ہے جسے انہوں نے ملازمت سے فارغ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رشمیکا مندانا کو جب ان کے منیجر کے دھوکہ دینے کے معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے اپنے مینجر کو فل الفور فارغ کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اداکارہ رشمیکا کو چونا لگانے والا مینجر انکے ساتھ طویل عرصے سے تھا، مینجر اداکارہ کے فلمی کیرئیر کے ابتدائی دنوں سے انکے شوبز انڈسٹری کے مالی و دیگر معاملات کو بھی دیکھتا تھا۔

بھارتی میدیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ رشمیکا مندانا نے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی اس معاملے پر رپورٹ درج کرائی ہے۔

واضح رہے کہ 26 سالہ رشمیکا نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2016 میں کناڈا فلم ’کرک پارٹی‘ سے کیا، جبکہ ان دنوں وہ پشپا ٹو (دی رول) کے لیے شوٹنگ کروا رہی ہیں۔

اس کے علاوہ وہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ مشن مجنوں اور رنبیر کپور کے ساتھ اینیمل میں کام کی تیاریوں میں ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close