انٹرٹینمنٹپنجاب
خدیجہ شاہ سے کوٹ لکھپت جیل میں امریکی حکام کے وفد کی ملاقات
لاہور: امریکی حکام کے وفد نے کوٹ لکھپت جیل میں نو مئی واقعات میں گرفتار پی ٹی آئی کارکن خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق کوٹ لکھپت جیل میں خدیجہ شاہ سے امریکی وفد کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس کے دوران خدیجہ شاہ کی رہائی سے متعلق قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
خدیجہ شاہ کی دوہری شہریت کی وجہ سے وزارت داخلہ نے امریکی قونصل جنرل لاہور کو خدیجہ شاہ تک رسائی کی اجازت دی تھی۔
واضح رہے کہ خدیجہ شاہ پر 9 مئی کو جناح ہائوس میں موجودگی، لوگوں کو فون کرکے بلوانے اور جلائو گھیرائو کا الزام ہے۔