انٹرٹینمنٹ

سینئر اداکارہ نادیہ افغان کا بدسلوکی پر مبنی ڈراموں پر پابندی کا مطالبہ

بدسلوکی پر مبنی ڈراموں پر پابندی لگنی چاہیے،اس طرح کے ڈرامے ہماری نوجوان نسل کو غلط پیغام دے رہے ہیں۔

پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ نادیہ افغان نے بدسلوکی پر مبنی ڈراموں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

حال ہی میں نادیہ افغان ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شوبز سے جڑے مسائل اور ڈراموں پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نادیہ افغان کا کہنا تھا کہ آج کل کے ڈراموں میں دکھایا جارہا ہے کہ لڑکا لڑکی کے پیچھے پاگل ہے کبیر سنگھ بنا پھر رہا ہے اور اس کے ساتھ زبردستی اور بد سلوکی کر کے محبت کا اظہار کر رہا ہے ایسی محبت کوئی محبت نہیں ہوتی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد کو فروغ دینے والے ایسے ڈراموں پر پابندی لگنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے ڈرامے ہماری نوجوان نسل کو غلط پیغام دے رہے ہیں۔

میزبان نے نادیہ سے سوال کیا کہ اگر انہیں ورلڈ ٹور پر جانا ہو تو وہ کس کے ساتھ جانا پسند کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے میرا جی کا نام لیا۔ نادیہ افغان نے کہا کہ وہ میرا جی سے بے حد محبت کرتی ہیں کیونکہ وہ بہت اچھی انسان ہیں۔

سب سے زیادہ اوور ریٹڈ اداکارہ کون ہیں؟ اس سوال پر نادیہ افغان نے یمنیٰ زیدی کی شہرت پر سوال اُٹھاتے ہوئے کہا کہ یمنیٰ زیدی آج کی سب سے اوور ریٹڈ اداکارہ ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close