انٹرٹینمنٹ

مجھے اپنی عمر بتانے میں کسی قسم کی آر محسوس نہیں ہوتی

مجھے اپنی عمر پر فخر ہے اور میں خوش ہوں اس پر ،   مجھے اپنی عمر بتانے میں کسی قسم کی آر محسوس نہیں ہوتی

پاکستان شوبز کی سینئر اور معروف اداکارہ بشریٰ انصاری کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہ کسی لگی لپٹی کے بغیر اور بے باک انداز سے سچائی بیان کردیتی ہیں۔

اسی طرح کی ایک بات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں بھی کیا جس میں بشریٰ انصاری نے اپنی اصل عمر بتاتے ہوئے چہرے کی سرجری کا بھی انکشاف کیا۔

پاکستان ٹیلی وژن کے بے شمار ڈراموں اور فلموں میں یادگار کردار ادا کرنے والی بشریٰ انصاریٰ نے گزشتہ دنوں ایک ویب شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی عمر کے حوالے سے ہونے والے تبصروں پر ردعمل دیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنی عمر بتانے میں کسی قسم کی آر محسوس نہیں ہوتی، میں 67 برس کی ہوں اور اگر میں 67 سال میں 57 کی دکھائی دیتی ہوں تو مجھے فخر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے27 برس کی عمر میں آنگن ٹیڑھا میں 60 سال کی خاتون کا کردار نبھایا تھا، مجھے اپنی عمر پر فخر ہے اور میں خوش ہوں اس پر۔

انہوں نے ماضی کا ایک قصہ یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک بار ایک فوٹو شوٹ کو دیکھ کر مجھ سے کسی نے سوال کیا تو اس وقت میں نے فخریہ بتایا تھا کہ میں 38 برس کی ہوں مجھے کبھی بھی عمر کے حوالے سے کسی قسم کی احساس کمتری محسوس نہیں ہوئی۔

البتہ اب میری عمر ایسی ہے کہ مجھے تھوڑی بہت سرجری کی ضرورت پڑتی ہے اور وہ میں کرواتی ہوں، کبھی شائستہ لودھی کے پاس چلی جاتی ہوں لیکن اس بات کا خیال رکھتی ہوں کہ کاسمیٹک سرجری ضرورت سے زیادہ نہ ہوجائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close