فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ریلیز کے پہلے دن ریکارڈ بنادیا
سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’ کسی کا بھائی کسی کی جان ‘ نے او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی فائیو پر ریلیز کے پہلے دن ہی ویورشپ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
دبنگ خان کی فلم پہلے 24 گھنٹوں میں پلیٹ پر فارم پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی اور اس نے راج مولی کی بلاک بسٹر ’آر آر آر‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔
فلم کے ڈائریکٹر فرہاد سمجی نے اس سنگ میل کو حاصل کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے صارفین کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کو دنیا بھر کے فلمی شائقین کی طرف محبت اور پیار ملنے پر بہت خوشی ہے اور اس بات سے ہمیں حوصلہ ملا ہے کہ لوگ اسے پسند کررہے ہیں۔
فلم ڈائریکٹر کا مزید کہنا تھا کہ اگر کہانی کو اچھے طریقے سے پیش کیا جائے تو وہ دیکھنے والے کو متاثر کرتی ہے چاہے اس کا تعلق کسی بھی زبان یا علاقے سے ہو اور ہمیں امید ہے کہ فلم مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔
’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کے ساتھ سلمان خان کی چار برس بعد بڑی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے اور اس سے قبل ان کی آخری فلم 2019 میں ’دبنگ3‘ آئی تھی۔