انٹرٹینمنٹ
اداکارہ رمشا خان نے شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
پاکستان شوبز کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ رمشا خان نے شوبز کو خیرباد کہنے کی خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا۔
سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ رمشا خان نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے تاہم رمشا خان نے ان خبروں کو بےبنیاد قرار دے دیا ہے۔
رمشا خان نے اپنی انسٹااسٹوری پر پیغام جاری کیا ہے جس میں اُنہوں نے اداکاری کو خیرباد کہنے کی افواہوں کی تردید کی ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے لکھا کہ ’میں اداکاری نہیں چھوڑ رہی، برائے مہربانی سوشل میڈیا پر نظر آنے والی ہر چیز پر یقین نہ کیا کریں‘