انٹرٹینمنٹ

سُپر اسٹار ماہرہ خان کی شادی کی افواہیں گردش کرنے لگیں

 شادی کے حوالے سے ماہرہ خان نے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان کی شادی سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آرہی ہیں جن میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اداکارہ آئندہ ماہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی ان خبروں میں بتایا گیا ہے کہ ماہرہ اپنے قریبی دوست سلیم کریم کے ساتھ نئی زندگی کی شروعات کرنے والی ہیں۔

ماہرہ خان کی شادی میں قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کو مدعو کیا گیا ہے اور اسے انتہائی خفیہ رکھا جائے گا تاہم شادی کے حوالے سے ماہرہ خان نے تاحال کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

یاد رہے کہ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے شادی کی۔ 2009 میں اس جوڑے نے اپنے بیٹے اذلان عسکری کو دنیا میں خوش آمدید کہا۔ تاہم بدقسمتی سے یہ شادی نہ چل سکی اور 2015 میں دونوں میں علیحدگی ہوگئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close