انٹرٹینمنٹپنجاب

تھیٹرمیں فحش ڈانس روکنے میں ناکامی پر آرٹس کونسل کے سربراہان عہدوں سے برطرف

لاہور:  فیصل آباد اور گجرانوالہ میں فحش ڈانس دکھانے والے تھیٹرز بھی بند کردیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے فحش ڈانس روکنے میں ناکامی پر آرٹس کونسل گجرانوالہ اور فیصل آباد کے سربراہان اپنے عہدوں سے برطرف کردیا۔

متعلقہ وزارت کی جانب سے کہا گیا کہ دونوں سربراہان تھیٹرز میں فحش ڈانس روکنے میں ناکام رہے تھے اور فیصل آباد اور گجرانوالہ میں فحش ڈانس دکھانے والے تھیٹرز بھی بند کردیے گئے ہیں۔

وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے کہ آرٹس کونسل کے دونوں سربراہان فن کے نام پر فحاشی پھیلانے والے مافیا کو تحفظ دے رہے تھے، برطرف کیے گے سربراہان کی جگہ نئے افسران تعینات کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کی آرٹس کونسل کے سربراہان کو اسٹیج ڈراموں کی سخت مانیٹرنگ کی ہدایات جاری کی ہیں، کہیں بھی شکایت کی صورت میں سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close