انٹرٹینمنٹ

کرینہ کپور نے دبئی میں کاروبار شروع کردیا

مبئی: معروف بھارتی اداکارہ کیرنہ کپور نے دبئی میں میں زیورات کا کاروبار شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ نے دبئی کے معروف تجارتی مرکز میں جیولری کے 2 شوروم بنائے ہیں جن کا باقاعدہ افتتاح آئندہ دو سے تین روز میں کردیا جائے گا۔ سونے کی خرید و فروخت کی مشہور کمپنی ماربالا گولڈ اینڈ ڈائمنڈ کی برینڈ ایمبسڈر کرینہ کپور ایک ہی روز دونوں شورومز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی۔ مذکورہ کمپنی نے اپریل 2013میں بھارتی اداکارہ کو اپنا برینڈ ایمبسڈر مقرر کیا تھا۔
کرینہ کپور نے بیٹے کی پیدائش کے بعد طویل عرصے بعد ستمبر میں اسکرین پر واپسی کی ہے اور اب ان کا تمام تر فوکس اپنے کام پر ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close