انٹرٹینمنٹ

کسی کو اجازت نہیں دوں گی کہ میری یا میرے بچوں کی عزت نفس کو نقصان پہنچائے: نادیہ حسین

ہمارے عوام کی 70 فیصد تعداد حسد اور نفرت کی وجہ سے ہرچیز کو منفی انداز میں لیتی ہے۔

اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین  کا ایک پوڈ کاسٹ انٹرویو میں کہنا تھا کہ ہمارے عوام کی 70 فیصد تعداد حسد اور نفرت کی وجہ سے ہرچیز کو منفی انداز میں لیتی ہے۔ عوام کے دماغ میں کیڑا ہے جو کسی بات کو مثبت نہیں لیتا۔ حسد میں مبتلا لوگ سوچتے ہیں کہ جو ان کے پاس نہیں وہ کسی دوسرے کے پاس بھی نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کے پاس ٹیکنالوجی تو آگئی لیکن اسے استعمال کرنے کی عقل اور تمیز نہیں آئی۔ کوئی مجھ پر یا میرے بچوں پر منفی کمنٹس کرے گا تو میں جواب دوں گی۔ مجھے سوشل میڈیا پر میسج ملا کہ میں تم سے نفرت کرتا ہوں۔ کسی کواس بات کی اجازت نہیں دوں گی کہ میری یا میرے بچوں کی عزت نفس کو نقصان پہنچائے۔
اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ جہاں آپ کو لگتا ہے کہ آپ ٹھیک ہیں وہاں آپ کو بولنا چاہیے۔دنیا معاف کرنے والی نہیں آپ کو پلٹ کر جواب دینا چاہیے۔ اگر کوئی بدتمیزی کرے تو اسے تھپڑ مارنا چاہیے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close