انٹرٹینمنٹ

سوچتا ہوں ،کاش میں بھی ’’عورت ‘‘ہوتالیکن مجھ میں ان جیسا ’’حوصلہ‘‘ کہاں: شاہ رخ خان

ممبئی : بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ایک ایسی خواہش کا اظہار کیا ہے جس سن کر آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ’’خواتین کے عالمی دن ‘‘کے موقع پر اپنی ’’ٹویٹ ‘‘ میں بالی ووڈ کنگ شارخ خان کا کہنا تھا کہ کبھی کبھی ان کے ذہن میں خیال آتا ہے کاش وہ بھی ایک ’’عورت ‘‘ ہوتے ،لیکن پھر فورا ہی میں سوچتا ہوں اور احساس ہوتا ہے کہ مجھ میں حوصلہ ،قربانی دینے کا جذبہ ،بے لوث محبت اور خواتین جیسی خوبصورتی نہیں ۔شارخ خان کا کہنا تھا کہ میں ’’خواتین کے عالمی دن‘‘ کے موقع پر دنیا بھر کی خواتین سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں آپ کا فین ہوں ،میں آپ سب سے ایک جیسی محبت کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ خواتین جو بھی کام کرنا چاہیں انہیں اس کی مکمل آزاد ی ملنی چاہئے اور ہماری طرف سے اس کی مکمل حوصلہ افزائی ،میں اس دن کے موقع پر تمام خواتین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close