انٹرٹینمنٹ
ثانیہ مرزا بھی پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت کریں گی
ثانیہ مرزا نے پرینیتی چوپڑا کی شادی میں شرکت کی تصدیق کردی
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آج ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں اپنی دوست پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کریں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا آج ریاست راجستھان کے شہر اودے پور میں اپنی دوست پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی میں شرکت کریں گی۔
ثانیہ مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں پرینیتی چوپڑا کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ نے ثانیہ مرزا کو جھپی ڈالی ہوئی ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری میں پرینیتی چوپڑا کو اُن کی شادی کے لیے مبارکباد دیتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ ‘اب تمہیں سب سے بڑی جھپی دینے کی باری میری ہے’۔