انٹرٹینمنٹ

پیرس فیشن ویک میں ایشوریہ رائے کے جلوؤں نے دھوم مچادی

پیرس فیشن ویک کے ریمپ پر بالی وڈ اسٹار ایشوریہ رائے کے جلوؤں نے دھوم مچادی اور ایونٹ کی متعدد ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوگئیں۔

بھارتی اداکارہ نے خصوصی ایونٹ کیلئے خاکی اور سنہری رنگ کا لباس اور کیپ پہنی اور لباس کے رنگ کی مناسبت سے انہوں نے اپنے بالوں کو رنگ کیا ہوا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aishwarya Rai (@aishclips)

جب وہ مشہور زمانہ فیشن ویک کے ریمپ پر واک کیلئے آئیں تو ان کی مخصوص مسکراہٹ، آنکھوں کے اشارے اور حاضرین کے لئے بوسے کے اسٹائل نے مداحوں کے دل جیت لئے۔

فیشن ویک کے موقع پر ایشوریہ کو دیگر معروف شوبز شخصیات کینڈل جینر، ایوا لونگوریا، کامیلا کابیلو اور دیگر کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ حال ہی میں منی رتنم کی فلم ’پونین سیلوین 2‘ میں نظر آئی تھیں جو ایک تاریخی ناول پر مشتمل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close