انٹرٹینمنٹ

بونی کپور نے اپنی بیوی سری دیوی کو مارنے کے الزام پر 5 برس بعد خاموشی توڑ دی

بھارت کے نامور پروڈیوسر بونی کپور کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی موت طبعی نہیں بلکہ حادثاتی تھی

انڈین میڈیا سے تازہ انٹرویو میں بونی کپور کا کہنا تھا کہ اداکارہ کی موت طبعی نہیں بلکہ حادثاتی تھی اور انہیں دبئی پولیس سے کلین چٹ لینے کیلئے مختلف اقسام کے ٹیسٹوں سے گزرنا پڑا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ دبئی پولیس پر انڈین میڈیا کا بہت زیادہ دباؤ تھا لیکن انہیں جلد اندازہ ہوگیا کہ میری طرف سے کوئی غلط کام نہیں کیا گیا ہے۔
بونی کپور کے مطابق سری دیوی نے سخت ترین ڈائٹ کی وجہ سے اپنی صحت خراب کردی تھی اور وہ اکثر فاقے کیا کرتی تھیں تاکہ اسمارٹ نظر آئیں۔

واضح رہے کہ 2018 میں سری دیوی دبئی کے ایک ہوٹل میں باتھ ٹب میں ڈوب کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close