انٹرٹینمنٹ

معروف پاکستانی اداکار کیرئیر کی ابتدا میں کیسے دکھائی دیتے تھے؟

کراچی: نوجوان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکاروں سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں اور عملی زندگی میں ان جیسا نظر آنے کی بھرپور کوششیں کرتے ہیں۔ تاہم انہیں یہ معلوم نہیں ہوتا کہ ٹی وی کی اسکرین پر پرکشش اور خوبصورت نظر آنے والے اداکار شوبز میں انٹری سے قبل بالکل عام نوجوانوں کی طرح ہوتے ہیں، کیونکہ نہ تو وہ ڈیزائنر کپڑے پہنتے ہیں اور نہ جاذب نظر آنے کے لیے مہنگے پروڈکٹس استعمال کرتے ہیں۔پاکستان شوبزانڈسٹری سے تعلق رکھنے والےاداکار خوبصورتی اور فیشن میں دنیا کی کسی انڈسٹری سے کم نہیں، یوں ہی بالی ووڈ پاکستانی اداکاروں کا دیوانہ نہیں، جب کہ فواد خان اور عمران عباس کے تو بالی ووڈ اداکار بھی دیوانے ہیں، تاہم یہ اداکار اپنے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں کیسے نظر آتے تھے۔

فواد خان:
نامور پاکستانی اداکار فواد خان کی خوبصورتی کے دیوانے رنبیر کپور بھی ہیں، کئی بار وہ اس بات کا برملا اظہار بھی کرچکے ہیں کہ وہ فواد خان سے بے حد متاثر ہیں لیکن اپنی خوبصورتی سے سب کو دیوانہ بنانےوالے اداکار فواد خان اپنے کیرئیر کی ابتدا میں بالکل عام نوجوان کی طرح نظر آتے تھے۔

زاہدافتخار احمد :
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ترین اداکارزاہد افتخار احمد ابتدا میں بالکل عام نوجوان کی طرح نظر آتے تھے، تاہم شوبز میں قدم رکھنے کے بعد انہوں نے خود کو بہت حد تک تبدیل کرلیا اور اپنی خوبصورت شخصیت کے باعث وہ آج پاکستانی ڈراموں کی ضرورت بن گئے ہیں۔
احسن خان :

نامور پاکستانی اداکار احسن خان اتنی خوبصورتی سے اداکاری کرتے ہیں کہ کردار میں جان ڈال دیتے ہیں، ڈراما سیریل ’’اڈاری‘‘ میں ان کی اداکاری کو بے حد پزیرائی حاصل ہوئی تھی، حال ہی میں انہوں نے بی بی سی کو دئیے گئے انٹرویو میں بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، احسن کیرئیر کی ابتدا میں آج کے مقابلے میں بہت مختلف نظر آتے تھے۔

عمران عباس :
پاکستانی ڈراموں کے ساتھ بھارتی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھانے والے نامور اداکار عمران عباس میں خاص فرق نہیں آیا ہے وہ جیسے ابتدا میں نظر آتے تھے اب بھی تقریباً ویسے ہی ہیں۔
اظفر رحمان :
پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے نامور اداکار اظفر رحمان ڈراموں میں بہت کم نظر آتے ہیں لیکن جو بھی کام کرتے ہیں بہترین کرتے ہیں ، حال ہی میں اظفر فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں نظر آئے تھے فلم میں ان کی اداکاری کو شائقین کی جانب سے بے حد سراہا گیا ہے۔

عثمان خالد بٹ :
اداکاری اور ماڈلنگ کی دنیا کا بڑانام عثمان خالد بٹ کی موجودہ اور پرانی تصویر دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہے کہ انہوں نے خود کواس حد تک تبدیل کرلیا، عثمان خالد بٹ اب تک ایک نئی سنڈریلا، دیاردل اور عون زارا جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکے ہیں جب کہ وہ ڈراما سیریل ’’باغی‘‘میں بھی اہم کردار اداکررہے ہیں۔

آغاعلی :
پاکستان شوبز انڈسٹری کے پرکشش اداکارآغا علی کی پرانی اورنئی تصاویرمیں بہت زیادہ فرق ہے، دیکھ کر آپ کو خود یقین آجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close