انٹرٹینمنٹ
مجھے ’چڑیل‘ کا لقب پسند آنے لگا ہے : ریا چکرورتی
وہ لڑکی جو پدر شاہی معاشرے کو تسلیم کرنے سے انکار کردے اسے چڑیل کا لقب دے دیا جاتا تھا۔
بھارتی میڈیا کی طرف سے منعقدہ ایک سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے خوبرو اداکارہ ریا چکرورتی نے کہا کہ مجھے ’چڑیل‘ کا لقب پسند آنے لگا ہے، یہ بہت دلچسپ ہے۔
ریا چکرورتی کا کہنا ہے کہ شاید میں چڑیل ہی ہوں، شاید مجھے کالا جادو کرنا آتا ہے
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں چڑیل کون ہوتی تھی؟ وہ لڑکی جو پدر شاہی معاشرے کو تسلیم کرنے سے انکار کردے اور اپنی زندگی اپنی طرح سے گزارے اسے چڑیل کا لقب دے دیا جاتا تھا۔