انٹرٹینمنٹ

دیپیکا پڈوکون اپنے حالیہ بیان کے بعد مشکل میں پھنس گئیں

دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ میں ایسے تعلقات میں رہ چکی تھی جو میرے لیے بےحد مشکل تھے

اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے انکشاف کیا ہے کہ وہ رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں ہونے کے باوجود بھی دوسرے مردوں کے ساتھ تعلقات میں تھیں جس کے بعد اداکارہ سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

بھارتی فلمساز کرن جوہر کے مقبول ترین شو “کافی ود کرن” کے 8ویں سیزن کا آغاز ہوگیا ہے، جس کی پہلی قسط میں دیپیکا پڈوکون اور اُن کےشوہر رنور سنگھ نے بطورِ مہمان شرکت کی۔

اس قسط کی مختلف ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، انہی میں سے ایک کلپ میں دیپیکا پڈوکون کو اپنے ماضی کے تعلقات کے بارے میں کُھل کر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

شو کے دوران دیپیکا پڈوکون نے چونکا دینے والا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ “میں کچھ عرصے کے لیے سنگل رہنا چاہتی تھی کیونکہ میں ایسے تعلقات میں رہ چکی تھی جو میرے لیے بےحد مشکل تھے، میں اُس وقت اپنی زندگی کے اُس دور سے گُزر رہی تھی جہاں میں کسی کے ساتھ رہنے کا کوئی وعدہ نہیں کرسکتی تھی”۔
دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ “میں سنگل رہ کر زندگی سے لطف اندوز ہونا چاہتی تھی اور پھر جب رنویر سنگھ میری زندگی میں آئے تو میں نے اُن سے بھی کسی قسم کا کوئی وعدہ نہیں کیا، مجھے اُس وقت تک رنویر کے ساتھ وابستگی نہیں ہوئی تو جب تک اُنہوں نے مجھے پروپوز نہیں کیا تھا”۔

اداکارہ نے کہا کہ “رنویر سنگھ کے ساتھ رشتے میں ہونے کے باوجود بھی دوسرے مردوں سے ملتی تھی لیکن میں نے اپنے دل میں دوسرے مرد کے لیے کوئی دلچسپی محسوس نہیں کی تھی، دوسرے مردوں کے ساتھ ہونے کے باوجود بھی میرے ذہن میں صرف رنویر سنگھ ہوتے تھے”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “بےشک! میں دوسرے مردوں کے ساتھ رشتے میں تھی لیکن ذہن میں صرف یہی تھا کہ مجھے رنویر کے پاس ہی واپس جانا ہے کیونکہ وہ میرے دل میں تھے”۔

دیپیکا کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں شدید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک صارف نے کہا کہ “اداکارہ نے اپنے کیریئر میں ہمیشہ مردوں کو ٹشو پیپر کی طرح استعمال کیا ہے”۔

ایک صارف نے دیپیکا پڈوکون کے ماضی کے تعلقات کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ “دیپیکا شو ‘کافی ود کرن’ میں بےنقاب ہوگئیں”۔

ایک اور صارف دیپیکا پڈوکون کو (Situationship) ”موقع پرستی“ قرار دے دیا جبکہ کچھ صارفین نے اداکارہ کے اس بیان کے بعد رنویر سنگھ کے لیے دُکھ کا اظہار بھی کیا۔

رنویر سنگھ نے 2015 میں دیپیکا پڈوکون سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا جبکہ 2018 میں اس جوڑے نے اٹلی میں ایک پُروقار تقریب کے دوران شادی کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close