انٹرٹینمنٹ

وہ چند غذائیں بوڑھے کو بھی جوان رکھتی ہیں

لاہور: صحت مند جنسی زندگی کا دارومدار غذا میں موجود ایک ایسے وٹامن پر ہوتا ہے جو باقی وٹامنز سے زیادہ اہم ہے۔ یہ وٹامن ای ہے جسکو بعض اوقات جنسی وٹامن کہا جاتا ہے۔ اس کی کمی سے جنسی ہارمون اور غدود نخامیہ کا ہارمون دونوں کم ہوجاتے ہیں۔ یہ وٹامن بانجھ پن کو دور کرنے اوراسقاط حمل کو روکنے میں مدد دیتا ہے۔ غذائی اجزا بہت سی بنیادی شکایات دور کردیتے ہیں ۔وٹامن ای بادام،مونگ پھلی ،آم، پالک، دودھ، کاجو، پستہ، پورے آٹے کی روٹی، مکئی کے تیل اور سورج مکھی کے بیجوں کے تیل میں افراط سے موجود ہوتا ہے۔ سورج مکھی کے بیجوں میں وٹامن ای وٹامن بی کے تمام اجزا اور پروٹین کثرت سے موجود ہوتی ہیں۔ یہی صورت تلوں کی ہوتی ہے وہ بھی بہت مفید بیج ہیں اگر آپ کلیجی پر تل چھڑک کر کھائیں تو آپ کو نیا ذائقہ بھی آئے گا اور آپ کے جنسی ہارمون بھی تقویت پائیں گے۔ مچھلی کے تیل وٹامن ای کی کمی کا شکار ہونے والوں کے لئے بہترین سپلمنٹ ثابت ہوتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close