بھارتی اداکارہ عرفی جاوید نامناسب لباس پہنے پر گرفتار
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو نامناسب کپڑے پہنے ممبئی پولیس نے گرفتارکرلیا۔
بھارتی اداکارہ و ماڈل عرفی جاوید اپنے بے باک انداز کی وجہ سے آئے روز خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن یہی بے باک انداز اب ان کے پولیس اسٹیشن جانے کی وجہ بن گیا۔
عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں بھارت کی خواتین پولیس اہلکاروں کو عرفی کو زبردستی ریسٹورنٹ سے لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے باہر خاتون پولیس نے عرفی سے سوال کیا کہ ‘ اتنا چھوٹے کپڑے پہن کر کون گھومتا ہے؟’، جس پر عرفی نے کہا کہ میری مرضی، اداکارہ نے مزید سوال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کس کے کہنے پر مجھے گرفتار کرنے آئی ہیں میں نہیں جاؤں گی جس کے بعد خاتون پولیس نے انہیں زبردستی پکڑ کر گاڑی میں بٹھا دیا۔
عرفی جاوید کی گرفتاری کی ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں کوئی اسے نیا ڈرامہ قرار دے رہا ہے تو کوئی اسے عرفی کی جانب سے کیے جانے والا مذاق سمجھ رہا ہے۔