بھارتی جیت یقینی بنانے کے لیے بی سی سی آئی اور آئی سی سی نے ورلڈکپ فِکس کیا ہوا ہے
بھارت سمجھتا ہے کہ دنیا بیوقوف ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں ، حریم شاہ
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 فِکس ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ورلڈکپ کے 37ویں میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 243 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دی۔326 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم صرف 83 بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
اس میچ میں فتح کے ساتھ بھارت نے موجودہ ورلڈ کپ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز برقرار رکھا۔
بھارت کی لگاتار جیت کے بعد حریم شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی تصویر پوسٹ کی جس پر “فِکسر”لکھا ہوا تھا۔
India thinks that the World is fool , but we are not fools. We are aware that this tournament has been fixed by @BCCI and @ICC to ensure India’s victory. Sab Paisay Ka Kamal Ha.!! #INDvsSA #INDvSA pic.twitter.com/K1AM76Smzp
— Hareem Shah (@_Hareem_Shah) November 5, 2023
حریم شاہ نے اپنی پوسٹ میں شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “بھارت سمجھتا ہے کہ دنیا بیوقوف ہے لیکن ہم بیوقوف نہیں ہیں”۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ “ہم جانتے ہیں کہ یہ ٹورنامنٹ بی سی سی آئی (بھارتی کرکٹ بورڈ) اور آئی سی سی (انٹرنیشنل کرکٹ کونسل) نے بھارتی کی جیت کو یقینی بنانے کے لیے پہلے سے ہی فِکس کیا ہوا ہے”۔
حریم شاہ کی پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے زیادہ تر شائقین کرکٹ نے اُن کی بات سے اتفاق کیا۔