Featuredانٹرٹینمنٹدنیا

اداکارہ انجلینا جولی کا افغان مہاجرین کی پاکستان سے واپسی پر تنقید

مجھے افسوس ہے کہ پاکستان ان مہاجرین کو واپس بھیج رہا ہے جہاں آج لوگ زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں

اداکارہ اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن انجلینا جولی نے پاکستان سے افغان مہاجرین کی بڑے پیمانے پر بے دخلی پر اپنی گہری تشویش اور غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کے فیصلوں پر تنقید کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انجلینا جولی نے پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم افغانیوں کی تصاویر شئیر کیں۔
انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں ماضی میں پاکستان کی جانب سے افغان مہاجرین کو پناہ دینے کے حوالے سے بھی بات کی۔
انہوں نے لکھا کہ پاکستان کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین اور ان کے خاندانوں کو پناہ دے رہا تھا

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Angelina Jolie (@angelinajolie)

اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے افسوس ہے کہ پاکستان ان مہاجرین کو اچانک واپس بھیج رہا ہے جہاں آج افغانستان میں لوگ زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، وہاں کی خواتین اپنے حقوق اور تعلیم تک رسائی سے محروم ہو گئی ہیں، بہت سے لوگوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے، اور ایک سنگین انسانی بحران ہے۔‘

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’یہ صورتحال دنیا بھر میں عالمی سطح پر انسانی حقوق کو نظرانداز کرنے کی ایک اور مثال ہے اور افغان عوام کے مسائل کی طویل تاریخ میں ایک نیا المیہ ہے جنہوں نے 40 سال سے زیادہ عرصے سے جنگ، تنازعات اور نقل مکانی کے سوا کچھ نہیں دیکھا، روشن مستقبل کے وعدوں کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ دنیا اب افغان عوام کا ساتھ چھوڑ رہی ہے۔‘

وہ ہولی وڈ کی ان چند مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں جنہوں نے فلسطینیوں کے قتل عام اور نسل کشی کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے سیز فائر کا مطالبہ کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close