انٹرٹینمنٹ

رشمیکا مندانا کی نامناسب ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کا پولیس نے سراغ لگا لیا

 ملزم  نے رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو انسٹاگرام کے ایک اکاﺅنٹ سے ڈاون لوڈ کی تھی۔

تامل فلموں کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا نامناسب ڈیپ فیک ویڈیو کیس میں دہلی پولیس نے ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کا سراغ لگا لیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے رشمیکا مندانا ڈیپ فیک ویڈیو کیس میں ریاست بہار کے 19 سالہ نوجوان سے پوچھ گچھ کی ہے جو گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولیس کو شبہ ہے کہ نوجوان نے سب سے پہلے رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپ لوڈ کیا اور پھر بعد میں اس ویڈیو کو سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔
نوجوان نے پوچھ گچھ کے دوران دہلی پولیس کو بتایا کہ اس نے رشمیکا مندانا کی ڈیپ فیک ویڈیو انسٹاگرام کے ایک اکاﺅنٹ سے ڈاون لوڈ کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close