انٹرٹینمنٹکھیل و ثقافت

برطانوی گلوکارہ دعا لیپا ورلڈ کپ 2023ء کی اختتامی تقریب میں پرفارم کر سکتی ہیں

 یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ گلوکارہ دعا لیپا آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کی اختتامی تقریب میں پرفارم کر سکتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کے آفیشل براڈ کاسٹرز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر دعا لیپا اور کرکٹ کے کھلاڑیوں کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

مذکورہ ویڈیو میں بھارتی اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کو دعا لیپا سے دلچسپ سوال و جواب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میں کے ایل راہول گلوکارہ سے پسندیدہ نمبر والی جرسی سے متعلق سوال کرتے ہیں جبکہ کین ولیم سن اور شبمن گل گلوکارہ سے ان کے پسندیدہ گانے اور ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں پرفارم کئے جانے والے گانے کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ ویڈیو کی بنیاد پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ اعزاز یافتہ گلوکارہ دعا لیپا احمد آباد میں ہونے والی آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کی اختتامی تقریب میں پرفارم کر سکتی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close