انٹرٹینمنٹ

سلمان کے بعد بھائی ارباز بھی رومانیہ کی حسینہ کو دل دے بیٹھے

ممبئی: سلمان خان کافی عرصے سے رومانیہ سے تعلق رکھنے والی ماڈل لولیا ونتر کے اسیر ہیں لیکن اب ان کے بھائی ارباز خان بھی اسی ملک کی ایک اور حسینہ کی زلفوں کے اسیر ہوگئے ہیں۔ ابھی تک سلمان خان کی لولیا ونتر کے ساتھ محبت کے کافی چرچے ہیں لیکن دونوں میں سے کسی نے بھی اب تک اس کو باقاعدہ طور پر تسلیم نہیں کیا۔ اس کے ساتھ ہی اب سلو میاں کے چھوٹے بھائی ارباز بھی رومانیہ ہی کی ایک حسینہ سے محبت کی پینگیں بڑھارہے ہیں اور اس کا انہوں نے خود ہی اشارہ دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز کا نام الگزینڈرا کیمریا نامی ایک خاتون سے جوڑا جارہا ہے جو اکثرسوشل میڈیا ویب سائیٹ انسٹاگرام پوسٹس میں ان کے ساتھ دیکھی جارہی ہیں۔ دونوں کو چند روز قبل ممبئی کے ایک ہوٹل میں بھی ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے دیکھا گیا تھا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ارباز خان نے اشاروں کنایوں میں یہ بات تسلیم کی ہے کہ وہ کسی سے ملاقاتیں کررہے ہیں لیکن انہوں نے کسی بھی خاتون کا نام نہیں لیا۔
واضح رہے کہ ارباز خان اور ملائکہ اروڑا خان کی 1997 میں شادی ہوئی تھی اور کم و بیش 20 برس بعد اس کا خاتمہ طلاق پر ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close