انٹرٹینمنٹ

بیشتر پاکستانی مردوں کی سوچ پرانی ہے

 اداکارہ انوشے اشرف نے بھارتی اداکارہ مصابہ گپتا کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی مردوں کو پرانے خیالات کا حامل قرار دے دیا۔

پاکستانی میزبان و اداکارہ انوشے اشرف نے بیشتر پاکستانی مردوں کی سوچ کو دقیانوس قرار دے دیا۔

انہوں نے ویسٹ انڈیز کے لیجنڈری سابق کرکٹر ویوین رچرڈز اور بھارتی اداکارہ نینا گپتا کی بیٹی، فیشن ڈیزائنر مصابہ گپتا کی حمایت کرتے ہوئے پاکستانی مردوں کو پرانے خیالات کا حامل قرار دے دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر وائرل ہونے والے مصابہ گپتا کی پوسٹ کے اسکرین شارٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے انوشے اشرف نے لکھا ہے کہ واہ! بیشتر پاکستانی مردوں کی سوچ آج سے کم از کم 30 سال پرانی ہے، یکے بعد دیگرے احمقانہ تبصرے، معمول کی نسل پرستی، جنس پرستی اور کم ظرفی ان کا خاصہ ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے پاکستانی مردوں سے متعلق انوشے اشراف کے خیالات پر میزبان سے اتفاق کیا۔

حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی۔
پروگرام کے دوران ایک کامیڈین نے ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر ویوین رچرڈز اور ان کی اہلیہ و بھارتی اداکارہ نینا گپتا کے رشتے اور کرکٹر کے سیاہ فام ہونے پر مذاق اڑایا تو رمیز راجہ زور سے ہنسنے لگے۔

بعدازاں ویوین رچرڈز اور نینا گپتا کی بیٹی مصابہ گپتا نے سوشل میڈیا پر رمیز راجہ کا نام لے کر ان کے اس رویے کی مذمت کی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close