مجھ سے منسوب جھوٹی خبریں پوسٹ نہ کریں ، میں قانونی کارروائی کروں گی: پرینیتی چوپڑا
فین کلب میرا نام استعمال کرکے اپنے فنکاروں کے حق میں جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے فین کلبس کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اُن کے نام سے منسوب جھوٹی خبریں پوسٹ نہ کریں، وہ قانونی کارروائی کریں گی۔
پرینیتی چوپڑا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ کی اسٹوری میں اپنے فین کلبس کے لیے خصوصی نوٹ جاری کیا، جس میں اُنہوں نے کہا کہ “میں دیکھ رہی ہوں کہ فین کلب میرا نام استعمال کرکے اپنے فنکاروں کے حق میں جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں”۔
اداکارہ نے کہا کہ “میں نے کسی بھی فنکار کے بارے میں کوئی انٹرویو نہیں دیا ہے، نہ ہی میں نے کسی فنکار کو مبارکباد دی ہے اور نہ ہی کسی کی تعریف کی ہے”۔
اُنہوں نے فین کلب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ “میں آپ سب کو دیکھ رہی ہوں اور تمام فین کلب کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے رپورٹ کروں گی”۔
پرینیتی چوپڑا نے مزید کہا کہ “ہر خبر کے حقائق کی جانچ کروائیں، گوگل پر تحقیق کرنے سے آپ کو تکلیف نہیں ہوگی”۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں یہ واضح نہیں کیا کہ فین کلب نے کونسے فنکاروں کے لیے پرینیتی چوپڑا کا نام استعمال کیا تھا۔