انٹرٹینمنٹ

رونے والی خواتین کے مناظر فلموں اور ڈراموں میں زیادہ مقبول ہوتے ہیں

اگر ڈرامہ عورت کے مضبوط کردار پر بنایا جائے تو وہ فلاپ ہوجاتا ہے

 عام ناظرین ایسے ڈرامے اور فلمیں پسند کرتے ہیں جس میں عورت کو کمزور اور کمرے میں روتے ہوئے دکھایا جائے

اداکارہ رابعہ بٹ نے کہا ہے کہ رونے والی خواتین کے مناظر فلموں اور ڈراموں میں زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں۔

ایک یونیورسٹی ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ رابعہ بٹ نے کہا اگر ایک ڈرامہ عورت کے مضبوط کردار پر بنایا جائے تو وہ فلاپ ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام ناظرین ایسے ڈرامے اور فلمیں پسند کرتے ہیں جس میں عورت کو کمزور اور کمرے میں روتے ہوئے دکھایا جائے۔

اداکارہ نے بتایا کہ خواتین کے سٹیریو ٹائپ کرداروں پر سارا ملبہ ڈائریکٹر اور سکرپٹ رائٹرز پر نہیں ڈالا جا سکتا، جو چیز عوام میں بکتی ہے اسے ہی بنایا جاتا ہے۔

رابعہ بٹ نے لوگوں کے دوغلے پن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جب لوگ کہتے ہیں کہ وہ کچھ الگ دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ جھوٹ بولتے ہیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close