انٹرٹینمنٹ

سینما گھروں میں کاپی رائٹ ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ

لاہور: پنجاب بھر کے سینما گھروں میں کاپی رائٹ ایکٹ 1962 پر سختی سے عملدرآمد کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ہوم ڈپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کیے جانے والے مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی اجازت کے بغیر کوئی فلم یا گانا سینما گھروں میں نہ دکھایا جائے۔ یاد رہے کہ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے ایڈیشنل سیکریٹری ہوم سے ملاقات میں نشان دہی کی تھی کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں تھیٹر اور سینما گھر بلااجازت ان کی تیار کردہ فلموں اور گانوں کو چلا کر کاپی رائٹ ایکٹ 1962 کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ سیکشن آفیسر (پولیسII) کی جانب سے جاری کیے جانے والے لیٹر میں پنجاب کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو اس ضمن میں خلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے، مراسلہ کی کاپیاں ایڈیشنل چیف سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹری اور ڈپٹی سیکریٹری پولیس ڈپارٹمنٹ کے شعبوں کو بھی ارسال کر دی گئی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close