انٹرٹینمنٹ

اُس وقت تک شادی کرتی رہوں گی جب تک صحیح جیون ساتھی نہیں مل جاتا

یہ میری زندگی ہے اور زندگی صرف ایک ہی بار ملتی ہے ، راکھی ساونت

عدالت عادل درانی سے جلد میرے پیسے واپس دلوا کر میری طلاق کی ڈگری جاری کردے

بھارتی میڈیا کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں راکھی ساونت نے کہا کہ صحیح جیون ساتھی کے ملنے تک شادیاں کرتی رہوں گی۔

راکھی نےعدالت سے جلد اپنی اور عادل درانی کی طلاق کی ڈگری جاری کرنے کی دراخواست کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اُس وقت تک شادی کرتی رہیں گی جب تک اُنہیں صحیح جیون ساتھی نہیں مل جاتا۔

راکھی ساونت نے کہا کہ “میں آج اعلان کررہی ہوں کہ جب تک مجھے ایک اچھا جیون ساتھی نہیں ملے گا، میں تب تک شادیاں کرتی رہوں گی کیونکہ یہ میری زندگی ہے اور زندگی صرف ایک ہی بار ملتی ہے، مرنے کے بعد دوسری زندگی نہیں مل سکتی لیکن ایک شادی کے ٹوٹنے کے بعد دوسری شادی ضرور کی جاسکتی ہے”۔
اداکارہ نے کہا کہ “ہالی ووڈ میں فنکار دس، دس شادیاں کرتے ہیں، وہاں کی اداکارائیں کئی بوائے فرینڈز رکھتی ہیں، ایک سے زیادہ تعلقات میں رہتی ہیں لیکن کوئی اُن پر بات نہیں کرتا”۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ “اگر بھارت میں کوئی ایک سے زیادہ شادی کرلے یا ایک سے زیادہ بوائے فرینڈ بنالے تو بہت باتیں کی جاتی ہیں جبکہ ہالی ووڈ میں ایسا نہیں ہوتا”۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close