سمندر میں اداکارہ ایشا گپتا نے لگائی ڈبکی، کچھ اس انداز میں آئی نظر، لوگوں نے پوچھ لی یہ بڑی بات
ایشا گپتا نے لکشدیپ کے نیلے سمندر میں ڈبکی لگائی اور اس کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔ تصاویر کو دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، لکشدیپ مالدیپ سے زیادہ خوبصورت آئی لینڈ ہے۔
اداکارہ ایشا گپتا نے مالدیپ سے جو تصاویر شیئر کی ہیں، اس میں انہیں بلیک بکنی میں دیکھا جا سکتا ہے۔ سمندر کا پانی بالکل صاف نظر آرہا ہے۔ سمندر کا پانی اور نیلا آسمان دور دور تک نظر آرہا ہے۔
تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایشا گپتا نے لکھا: ایک بہت ہی خوبصورت ساحل پر گئی جہاں میرے چہرے پر ریت تھی، میرے چہرے پر دھوپ تھی۔ وہ جادوئی جگہ لکشدیپ ہے، میں دوبارہ وہاں جانے کا انتظار نہیں کر سکتی۔
ایشا گپتا نے ہیش ٹیگز کے ساتھ ایکسپلور انڈین آئی لینڈ اور یہ میرا انڈیا لکھا۔ یعنی انہوں نے لوگوں سے ہندوستانی آئی لینڈ کا دورہ کرنے کی اپیل کی اور ہندوستان کو عظیم بتایا۔
لوگ اس پوسٹ پر کمنٹس کر کے ایشا گپتا کی تعریف کر رہے ہیں۔ ایشا کی پوسٹ سے ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک تھرو بیک تصویر ہے اور وہ دوبارہ لکشدیپ جانا چاہتی ہیں۔
بتا دیں حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی لکشدیپ آئی لینڈ گئے تھے۔ یہ دیکھ کر مالدیپ کے کئی وزراء نے کہا کہ ہندوستان لکشدیپ کو فروغ دے رہا ہے اور لوگوں کی توجہ مالدیپ کی سیاحت سے ہٹا رہا ہے۔
اس کے بعد اکشے کمار اور جان ابراہم نے ہندوستانیوں سے مالدیپ جانے کی بجائے لکشدیپ جیسے ہندوستانی آئی لینڈ پر جانے کی اپیل کی۔ جان ابراہم نے لکشدیپ کی خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں۔
وہیں اکشے کمار نے لکھا کہ مالدیپ کے اہم لیڈران اکثر ہندوستانیوں کے خلاف نسل پرستانہ تبصرے کرتے نظر آتے ہیں۔ یہ حیران کن ہے کہ وہ اس ملک کے ساتھ ایسا کر رہے ہیں جو مالدیپ کو زیادہ سے زیادہ سیاح دیتا ہے۔