انٹرٹینمنٹ

باکمال لوگ، لاجواب سروس، پی آئی اے کا طیارہ گاڑی سے جا ٹکرایا

کینیڈا کے ٹورانٹو ایئرپورٹ پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے ایک طیارے کے انجن سے گاڑی ٹکرانے سے پرواز 16 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی۔پی آئی اے ترجمان مشہود تاجور کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پی آئی اے کی ٹورنٹو سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 798 کے انجن سے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر طیارے میں تیل کی فراہمی کے دوران تیل بھرنے والی گاڑی ٹکرا گئی۔
ترجمان کے مطابق گاڑی ٹکرانے سے طیارے کو نقصان پہنچا اور اسے ضروری مرمت کے لیے ہینگر میں پہنچا دیا گیا۔مزید بتایا گیا کہ پرواز کی روانگی میں 16 گھنٹے کی تاخیر متوقع ہے جس کی وجہ سے تمام مسافروں کو ہوٹل میں رہائش فراہم کر دی گئی ہے۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی کے 798 اب ٹورنٹو سے پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 9 بجے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔دوسری جانب گاڑی ٹکرانے کے واقعے سے متعلق ٹورانٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو سروس فراہم کرنی والی کمپنی کو آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی کمپنی سے بھی وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close