انٹرٹینمنٹ

کرینہ سے دوستی ختم ہونے کی وجہ بھاری معاوضہ طلب کرنا تھا : کرن جوہر

 آج اداکار مارکیٹ میں اپنی ویلیو جانتے ہوئے بھی غیر معمولی معاوضہ طلب کرتا ہے

بالی ووڈ کے مشہور ڈائرکٹر کرن جوہر نے اداکارہ کرینہ کپور سے دوستی ختم کرنے کی وجہ بتا دی۔

بالی ووڈ کی متعدد بلاک بسٹر فلموں کے ڈائرکٹر اور پروڈیوسر کرن جوہر نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ میگا اسٹار کرینہ کپور سے کئی سال قبل دوستی ختم ہونے کی وجہ فلم کے لیے بھاری معاوضہ طلب کرنا تھا۔

کرن جوہر کا مزید کہنا تھا کہ آج کل اداکروں کے ساتھ کام کرنا ایک چیلنج بن چکا ہے۔ جو بھی اداکار مارکیٹ میں اپنی ویلیو جانتے ہوئے بھی غیر معمولی معاوضہ طلب کرتا ہے تو اس کی فلاپ اور ہٹ فلموں کی فہرست سامنے رکھ کر آئینہ دکھا دیتا ہوں۔

بالی ووڈ کے کامیاب ڈائرکٹر نے کہا کہ اداکاروں کے ساتھ کام کرتے ہوئے ان کی انا اور عدم تحفظ کے احساسات کو جھیلنا پڑتا ہے۔ مجھے لگے کہ کوئی بھی اداکار حد سے زیادہ پیسے مانگ رہا ہے تو پھر میں پیچھے ہٹ جاتا ہوں۔ کسی کوئی بھی زیادہ یا کم معاوضہ دینا میرے نزدیک گناہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close