انٹرٹینمنٹ
50 سال کی عمر میں ملائیکہ اروڑہ نے جالی دار شیمری ڈریس میں فلانٹ کیا فیگر
ملائیکہ اروڑہ بی ٹاون کی خوبصورت اداکارہ ہیں ، جو اکثر اپنے لکس اور فٹنیس کو لے کر سرخیوں میں رہتی ہیں ۔ اب ایک مرتبہ پھر فینس کو ان کا گلیمرس انداز دیکھنے کو ملا ہے ۔
دراصل ملائیکہ ارورہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر کچھ تصاویر شیئر کی ہیں، جو جم کر وائرل ہورہی ہیں ۔
ان تصویروں میں اداکارہ بدن پر ستارے لپیٹے ہوئے کیمرے کے سامنے ایک سے بڑھ کر ایک پوز دیتی نظر آرہی ہیں ۔
تازہ فوٹوشوٹ میں ملائیکہ،اروڑہ نے گرے شیڈ کی شیمری باڈی کان ڈریس پہن رکھی ہے، جس میں وہ کافی حسین لگ رہی ہیں ۔
ملائیکہ،اروڑہ نے اپنے اس لک کو بولڈ میک اپ، میچنگ جیولری اور بالوں میں پونیٹیل بناکر پورا کیا ہے ۔
ان گلیمرس تصویروں کو شیئر کرتے ہوئےملائیکہ نے کیپشن میں لکھا: کسی کو بھی اپنی چمک پھیکی نہ کرنے دیں۔۔۔
بتادیں کہ ملائیکہ،اروڑہ ان دنوں ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا 11 میں جج کے طور پر نظر آرہی ہیں ۔