انٹرٹینمنٹ

کترینہ کیف کا فلموں میں ولن بننے کی خواہش کا اظہار

بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے فلموں میں اب منفی کردار یعنی ولن بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

حال ہی میں اپنی فلم میری کرسمس کی کامیابی پر پذیرائی حاصل کرنے والی کترینہ کیف نے تازہ انٹرویو کے دوران اپنی ترجیحات پر بات چیت کی۔

انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ مستقبل میں ولن کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہیں۔
کترینہ کا کہنا تھا کہ 40 سال کی عمر کو پہنچنے والا انسان 20 سال کی عمر والے جیسا نہیں رہتا۔ تجربے کے ساتھ آپ تبدیل ہوتے ہیں، آپ بڑھتے ہیں اور بطور انسان تبدیل ہوکر سامنے آتے ہیں اور قدرتی طور پر آپ کا انتخاب آپ کی اس تبدیلی سے ظاہر ہوتا ہے اور یہ آپ کے کام میں بھی نظر آتا ہے۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ بلآخر یہ سب کچھ آپکے اپنے اظہار کےلیے ہوتا ہے، میں اس اظہار کو آزادی نہیں کہوں گی بلکہ میں اسے اعتماد کہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا بھی کام کیا اور جتنا کروں گی، میں اپنے آپ سے مطمئن رہوں گی۔

ساتھ میں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ کچھ ضروری نہیں کہ آپکے ساتھ جڑی ہوں، کچھ آپکی خواہشات بھی ہوسکتی ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کترینہ کا کہنا تھا کہ انکی خواہش ہے کہ وہ فلم میں منفی کردار یعنی ولن کا کردار ادا کریں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close