انٹرٹینمنٹ

شہرت اور کامیابی کیلیے شوبز سے بہتر کوئی دوسرا شعبہ نہیں، صنم بخاری

لاہور: اداکارہ وماڈل صنم بخاری نے کہا ہے کہ راتوں رات شہرت اورکامیابی کی بلندیوں کوچھونا ہو تو شوبز سے بہترکوئی دوسرا شعبہ نہیں۔ صنم بخاری نے ’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم اگرپاکستان فلم انڈسٹری پرنظرڈالیں تو گزشتہ دودہائیوں کے دوران پاکستان فلم انڈسٹری کو شدید بحران کا سامنا رہا ہے۔ ملک بھر میں سینما گھرختم ہونے لگے، نگارخانے اورسینما گھروں کی ویرانی نے فلم نگری کی اصل شکل دکھائی توہرطرف سے آہیں اورسسکیاں سنائی دینے لگیں۔ لیکن یہ آہیں اورسسکیاں پاکستان فلم انڈسٹری سے وابستہ ہونے والے معروف فنکاروں کی نہیں بلکہ ان ٹیکنیشنز اور ہنرمندوں کی تھیں، جنہوں نے اپنی تمام عمر اس شعبے کے لیے وقف کردی تھیں۔ مگر اب ایک مرتبہ پھر پاکستان فلم اورسینما انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ بہت سے نوجوان فلم میکرزجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اچھی فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں،جبکہ بہت سے نوجوان فنکار، اب ’فلم اسٹار‘ بن کرلوگوں کے دلوں پرراج بھی کررہے ہیں۔ یہی اس شعبے کی انفرادیت ہے اوراسی کی وجہ سے لوگ فلم انڈسٹری کوسب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان فلم میکرزپاکستانی فلم اورسینما کی تعداد بڑھانے اوراس کے معیارکو مزید بہتربنانے کے لیے کوشاں رہیں، اگراس سلسلہ کویہیں روک دیا گیا توموجودہ دورکا حال ، ماضی جیسا ہونے میں دیرنہیں لگے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close