انٹرٹینمنٹ

بھارتی گلوکار ایوشمان کھرانہ نے ’’دل دل پاکستان‘‘ گادیا، سوشل میڈیا پر طوفان برپا

بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ کی ’’دل دل پاکستان‘‘ گاتے ہوئے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا۔

بھارتی گلوکار و اداکار ایوشمان کھرانا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زرگردش ہے جس میں انہیں پاکستان کا مشہور گانا ’’دل دل پاکستان‘‘ گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، اس موقع پر عقب میں اسکرین پر پاکستانی جھنڈا بھی نظر آرہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایوشمان نے بالی ووڈ کی دیگر معروف شخصیات کے ساتھ اتر پردیش کے شہر ایودھیا میں ’’رام مندر‘‘ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، جس میں عالیہ بھٹ، کترینہ کیف، رنبیر کپور، وکی کوشل بھی شریک تھ، جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایوشمان پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔ بھارتی صارفین نے ایوشمان کی جانب سے گانے کے انتخاب پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا۔

ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ایک صارف نے ایوشمان کو جوکر قرار دیتے ہوئے اسے پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی سے جوڑ دیا۔

تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو کی اصلیت کچھ اور ہے، تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ تقریباً 7 سال پرانی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فوٹیج 2017ء میں دبئی میں ایک کنسرٹ کی ہے، جہاں ایوشمان کھرانہ نے ’’دل دل پاکستان‘‘ گانے پر پرفارم کیا تھا۔

اس تقریب کے دوران ایوشمان نے اپنے بھائی اپارشکتی کھرانہ کے ساتھ ’’دل دل پاکستان‘‘ اور ’’چک دے انڈیا‘‘ دونوں گانے گائے تھے، جس کے ذریعے تقسیم ہند سے قبل کی مختلف ریاستوں اور خطوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ویڈیو کی اصلیت کچھ اور ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ویڈیو کے دوبارہ منظر عام پر آنے نے نیا تنازع جنم دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close