اداکارہ کیرتی سینن نے ریٹرو لک میں بکھیرا حسن کا جلوہ، دل ہار بیٹھے فینس
کیرتی سینن نے اپنی اگلی فلم ‘تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا’ کی تشہیر کے لیے انتہائی اسٹائلش ڈریس پہنی۔ اداکارہ کے فیشن سینس کو دیکھ کر مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں جس کی جھلک انہوں نے انسٹاگرام پر دکھائی ہے
ساڑی سے لے کر تھائی سلٹ ڈریس تک، کیرتی سینن نے ہر طرح کی ڈریس پہن کر اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔ تازہ تصاویر میں وہ براؤن لیدر جیکٹ اور بلیو ڈینم جینز کے ساتھ شائقین کا دھیان اپنی جانب کھینچ رہی ہیں۔
کیرتی سینن کی ڈریس 70 کی دہائی کے فیشن کے ٹرینڈ کی عکاسی کرتی ہے۔ اس نے کراپ جیکٹ کے ساتھ ہائی ویسٹ والی نیلی ڈینم جینز پہن رکھی ہے، جس میں سائیڈ جیبیں ہیں۔
کیرتی نے اونچی ایڑی کے کالے جوتے پہنے ہوئے ہیں۔ سونے کے ہار نے ان لک میں چار چاند لگا دیا ۔ انہوں نے آنکھوں کو اسموکی لک دیا ہے اور اس کو خوبصورت دکھانے کیلئے چمکدار سنہرے رنگ کے کاجل کا استعمال کیا ہے ۔
کیرتی سینن اپنی اگلی فلم ‘تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا’ کی تشہیر میں مصروف ہیں، جس میں وہ روبوٹ کا کردار ادا کر رہی ہیں۔
کیرتی اور شاہد کپور فلم ‘تیری بات میں ایسا الجھا جیا’ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس میں دھرمیندر اور ڈمپل کپاڈیہ کا بھی خاص کردار ہے۔
فلم ‘تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا’ آرٹیفیشیل انٹلی جنس پر مبنی ہے، جس میں شاہد کپور ایک سائنسدان ہیں، جنہیں ایک بے حد ہوشیار روبوٹ سے محبت ہوجاتی ہے، جس سے وہ شادی کر لیتے ہیں ۔
اداکارہ کیرتی سینن اکثر اپنے لک کی وجہ سے چھائی رہتی ہیں ۔ اداکارہ ایک سے بڑھ کر ایک لکس میں نظر آتی رہتی ہیں ۔