میرے لیے رشتہ ڈھونڈنا والدین کا کام ہے، میرا
لاہور: اداکارہ میرا نے اپنے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے لیے رشتہ تلاش کرنا والدین کاکام ہے۔ اپنے بے لاگ تبصروں اور گلابی انگریزی کے باعث میڈیا پر تنازعات کی زد میں رہنے والی پاکستانی شوبز کی ناموراداکارہ میرا کی ان کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان سے تنسیخ نکاح کے لیے لاہور کی فیملی کورٹ میں درخواست کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران میرا نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئےاپنے مبینہ شوہرعتیق الرحمان کو جھوٹا قرار دے دیا۔میرا نے کہا کہ عتیق الرحمان نے جو نکاح نامہ پیش کیا ہے وہ جعلی ہے اس کی کسی بھی یونین کونسل نے تصدیق نہیں کی ہے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میرے نکاح کا کیس جھوٹا ہے اور صرف مجھے پریشان کرنے کے لیے رچایا گیا ہے۔ میرا نے کہا کہ میرے لیے رشتہ ڈھونڈنا میرے والدین کا کام ہے۔