انٹرٹینمنٹ

گجنی کی اداکارہ آسین کے گھر ننھی پری کی آمد

ممبئی: فلم ’’گجنی‘‘ سے شہرت حاصل کرنےوالی اداکارہ آسین کے گھر ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، آسین اوران کے شوہر راہول شادی کے ڈیڑھ سال بعد بیٹی کے والدین بن کر خوشی سے سرشارہیں۔ اداکارہ آسین بھارتی بزنس مین راہول شرما سے گزشتہ برس جنوری میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، اداکارہ کی اچانک شادی کی خبروں سے جہاں ان کے مداح حیران ہوئے تھے وہیں ان کے کئی چاہنےوالوں کے دل بھی ٹوٹ گئے تھے، تاہم آسین اپنی شادی کے فیصلے سے نہ صرف خوش ہیں بلکہ انہوں نے شادی کے بعد فلموں سے کنارہ کشی بھی اختیارکرلی تھی تاکہ اپنی شادی کو بھرپور وقت دے سکیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روزآسین کےشوہرراہول شرما نے اپنے گھر ننھی پری کی آمد کی اطلاع دیتے ہوئے کہاکہ ہم اپنی زندگی میں بیٹی کی آمد سے بے حد خوش ہیں، ہم دونوں کے لیے یہ وقت بہت خوبصورت ہےاورہم اس وقت کو کبھی بھلا نہیں سکیں گے، اس کے علاوہ انہوں نے اپنے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ساؤتھ انڈین فلموں کی مقبول ترین اداکارہ آسین شرما نے2008 میں عامرخان کے ساتھ فلم’’گجنی‘‘سے بالی ووڈ میں فنی سفر کا آغاز کیاتھا۔ فلم ’’گجنی‘‘باکس آفس پرسپر ہٹ ثابت ہوئی جب کہ عامر خان کے ساتھ ان کی جوڑی کو بھی بےحد پسند کیاگیا۔ ’’گجنی‘‘ کے بعد آسین نے متعدد فلموں میں کام کیا جن میں ’’کھلاڑی 786‘‘،’’ریڈی‘‘،’’بول بچن‘‘اور’’لندن ڈریمز‘‘وغیرہ شامل ہیں۔ تاہم اپنے فلمی کیرئیر کےعروج پراداکارہ آسین نے دیگر اداکاراؤں کے برعکس شادی کرنے کا فیصلہ کیا اور گزشتہ سال  جنوری میں الیکٹرانک مصنوعات بنانے والے بھارتی بزنس مین راہول شرما سے شادی کرلی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close