نادیہ خان کو اغواءکرنے کی کوشش ناکام
مارننگ شو کی اینکر نادیہ خان نے بچوں کی حفاظت اور اغواءکے واقعات پر اپنے بچپن کا ایک قصہ بھی سنادیا جب وہ دوسری جماعت کی طالبہ تھیں اور ایک کارسوار نوجوان نے کھلانوں کے بہانے اہلخانہ کوبتائے بغیر اُنہیں اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کی ۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نادیہ خان نے بتایاکہ ان کے زمانے میں اتنے جرائم نہیں ہواکرتے تھے ،’آج بھی یادہے کہ دوسری جماعت میں پڑھتی تھیں اور ایک سمارٹ لڑکا گاڑی میں آیا اور ادھرادھردیکھنے کے بعد کہاکہ زرا میرے ساتھ چلوگی ، بڑی اچھی جگہ لے کر جاناہے ، وہاں کھلونے ہیں اورساتھ ہی وہ ڈر رہاتھا لیکن بچپن کی وجہ سے مجھے کوئی خوف نہیں ہوا او رمیں نے اسے کہاکہ امی کو بتادوں ، چلوں گی جس پر اس لڑکے نے کہاکہ نہیں ، نہیں امی کو نہیں بتانا تو میں نے کہاکہ امی بعد میں مجھے ڈانٹیں گی ، بتاکر آتی ہوں ، جیسے ہی دروازے کی طرف لپکی تو وہ گاڑی سمیت بھاگ کھڑا ہوا،اس کی شکل آج بھی اچھی طرح ذہن میں ہے لیکن اس وقت اغواءکے اتنے واقعات نہیں ہوتے تھے‘۔
نادیہ خان نے کہاکہ اس زمانے میں ایک خیال کیاجاتاتھاکہ بچوں کو کوئی کچھ نہیں کہتا، بچے محفوظ ہیں اورنہ ہی کوئی انہیں بری نظر سے دیکھتاہے ، والدہ بھی سادہ تھیں اور گھنٹوں گلی میں کھیلنے کی اجازت دے دیتی تھیں لیکن آج خود اپنے بچوں کو باہر جانے کی اجازت نہیں دیتیں۔