‘میں شادی شدہ ہوں..’ اداکارہ امیشا پٹیل نے کیا چونکانے والا انکشاف
امیشا پٹیل کا شمار بالی ووڈ کی مشہور اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے اداکارہ اپنے مداحوں کا دل جیتنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتی ہیں۔ ‘کہو نا… پیار ہے’، غدر اور غدر 2 جیسی کئی بلاک بسٹر فلموں میں نظر آچکی 48 سالہ امیشا کے بارے میں لوگوں کا خیال تھا کہ انہوں نے اب تک شادی نہیں کی ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ امیشا شادی شدہ ہیں؟ آپ بھی چونک گئے لیکن یہ سچ ہے۔
حال ہی میں اداکارہ میشا پٹیل نے خود اس کا انکشاف کیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ پراسرار آدمی کون ہے۔
امیشا پٹیل، جن کی عمر 48 سال ہے، نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی شدہ ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کب، کس کے ساتھ اور کہاں شادی کی ہے۔ سنی دیول کی اداکارہ نے بتا دیا کہ وہ کس کی محبت میں گرفتار ہیں؟
دراصل حال ہی میں اداکارہ امیشا پٹیل نے فلمی گیان سے بات کی، جس میں انہوں نے اپنے کریئر، دیول خاندان کے ساتھ اپنے تعلقات اور اپنی محبت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کس کے پیار میں گرفتار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھلے ہی میں نے حقیقی زندگی میں شادی نہیں کی ہو، لیکن میں ایک شخص سے بہت محبت کرتی ہوں جس کو میں اپنا شوہر تسلیم کرچکی ہوں ۔
سنی دیول کی اداکارہ نے بتایا کہ وہ ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کو کافی پسند کرتی ہیں اور ان پر اپنی جان چھڑکتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنے دل و دماغ میں ٹام کو اپنا شوہر تسلیم کر چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اداکارہ جھانوی کپور نے ساڑی میں دکھایا ایسا اوتار، لوٹ لی پوری محفل
امیشا کی یہ بات سن کر یوزرس حیران رہ گئے اور اب چٹکی لے رہے ہیں۔ ایک یوزر نے لکھا- ‘ہاں… میں بھی انجلینا جولی کا شوہر ہوں۔’ ایک اور نے لکھا کہ اگر آپ نے شادی کر لی ہے تو اب بچے بھی کرلو۔ ساتھ ہی کچھ لوگ انہیں دیپیکا پڈوکون کی کاپی نہیں کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
دراصل امیشا سے پہلے دیپیکا پڈوکون نے ایک انٹرویو کے دوران ایسا ہی کہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے ذہن میں ون ڈیزل سے شادی کرچکی ہیں۔