انٹرٹینمنٹ

دیپیکا اور رنویر نے پہلے بچے کی متوقع آمد کی تصدیق کردی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی جوڑی کی جانب سے تصدیق کردی گئی ہے۔

بالی ووڈ جوڑی کی جانب سےسوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ہے جس میں تصدیق کی گئی ہےکہ انکے ہاں ننھےمہمان کی آمد ستمبر 2024 میں متوقع ہے۔

شوبزجوڑی کی جانب سےشیئرکی گئی پوسٹ میں بچےکی پیدائش کےمہینے کو درج کیا گیا ہے،پوسٹ میں گلابی اورنیلےرنگ کا استعمال کیا گیاہے،یہ واضح نہیں کیا گیا کہ لڑکا ہے یا لڑکی۔

 

اداکارہ کی جانب سےکی گئی پوسٹ کےنیچے ساتھی اداکاروں کی جانب سے نیک تمناوں اور دعاوں کااظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ اس جوڑے کےہاں پہلے بچےکی آمد سےمتعلق خبریں کئی دنوں سے زیرِگردش تھیں جس کی اب خوددیپیکا اور رنویر نے تصدیق کر دی ہے۔

دیپیکا پڈوکون اوراداکار رنویرسنگھ نےچند سال ڈیٹنگ کرنے کے بعد شادی نومبر 2018ء میں اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close