جشن میں لگا گلیمر کا تڑکا، دیپیکا۔ریحانہ ہی نہیں ان لیجنڈوں نے بھی لوٹی محفل
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی بھلے ہی جولائی میں ہے، مگر ان کی 3 دنوں تک جاری رہنے والی پری ویڈنگ تقریب 1 مارچ سے جاری ہے اور آج تقریب کا دوسرا دن ہے۔ دیپیکا پڈوکون، کیارا اڈوانی، اکشے کمار اور کئی دیگر سلیبریٹیز اس وقت اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب میں شرکت کے لئے جام نگر میں ہیں۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ انہوں نے اس تقریب کی پہلی شام کو کس طرح خاص بنایا۔
ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کے سب سے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی پری ویڈنگ تقریب جمعہ یکم مارچ کو شروع ہوئی۔ اس تین روزہ تقریب کیلئے ہندوستان اور بیرون ملک سے مشہور شخصیات گجرات کے شہر جام نگر پہنچ چکی ہیں۔ پہلے دن کاک ٹیل نائٹ کا اہتمام کیا گیا، جہاں کئی عالمی ستاروں نے گلیمر کا تڑکا لگایا۔
ایشا امبانی تھری ڈی چیری بلاسم اور میگنولیا پھولوں سے سجائے گئے مس سوہی کاوچر میں کافی خوبصورت لگ رہی تھیں ۔
امبانی کنبہ کی ہونے والی چھوٹی بہو رادھیکا مرچنٹ اٹیلیئر ورساچے کاوچر پیچ ٹونڈ گاون میں توجہ کا مرکز رہیں۔ وہیں اننت امبانی سفید شرٹ کے ساتھ کالے سوٹ میں کافی اچھے لگ رہے تھے۔
نیتا امبانی نے اسٹائلش والویٹ آوٹ فٹ میں گلیمر کا تڑکا لگایا۔
امبانی کنبہ کی بڑی بہو شلوکا مہتا لال گاؤن میں جبکہ آکاش امبانی سرخ اور کالے رنگ کے سوٹ میں نظر آئے۔ دونوں کو اپنے بیٹے پرتھوی اور والدین نیتا امبانی اور مکیش امبانی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس بھی اس محفل میں شامل ہوئے ۔ وہ نیلے رنگ کے سوٹ میں کافی ڈیشنگ لگ رہے تھے ۔ انہیں اننت امبانی اور مکیش امبانی کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے ۔
یکم مارچ کو کاک ٹیل نائٹ میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ ریحانہ نے ہندوستان میں اسٹیج پر اپنی شاندار پرفارمنس سے دھمال مچا دیا۔ خوبصورت ماحول اور شاندار جشن کے درمیان ریحانہ کی پرفارمنس نے شام کو مسحور کر دیا۔ ریحانہ کو نیون گرین گٹری سی تھرو ڈریس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اپنے آوٹ فٹ کو لانگ ریڈ کیپ سے کوور بھی کیا ہوا تھا ۔
بالی ووڈ کپل رنویر سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کو کیمرے کے سامنے پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ رنویر سفید سوٹ میں کافی ہینڈسم لگ رہے تھے ۔ وہیں دیپیکا بلیک ڈریس میں کافی خوبصورت لگ رہی تھیں۔
سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی اور وائٹ ہاؤس کی سابق مشیر ایوانکا ٹرمپ نے اپنی فیملی کے ساتھ تقریب میں شرکت کی، جس میں ان کے شوہر جیریڈ کشنر اور ان کی بیٹی اریبیلا روز بھی شامل تھے۔
کیارا اڈوانی البینا ڈائلا کے اسٹرپ لیس بلیک باڈی کون گاؤن میں نظر آئیں۔گرینڈ کاک ٹیل نائٹ کے لئے کرکٹر ایم ایس دھونی اپنی اہلیہ ساکشی دھونی کے ساتھ بلیک ڈریس میں ٹوئننگ کرتے نظر آئے۔
میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ پریسیلا چان نے میچنگ بلیک آوٹ فٹ میں تقریب میں شرکت کی۔
اس تقریب میں نتاشا پونا والا اور ادار پونا والا نے بھی شرکت کی۔
اجے دیوگن، اکشے کمار اور امن دیوگن کو اس تقریب میں ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ سبھی نے اس شام کے لیے بلیک آوٹ فٹ کا انتخاب کیا تھا۔
کرینہ کپور اور سیف علی خان نے اپنے بڑے بیٹے تیمور علی خان کے ساتھ پوز دیا۔
سائنا نہوال نے کاک ٹیل نائٹ کے لئے ریڈ سیکوئن گاؤن کا انتخاب کیا۔ وہیں پاروپلی کشیپ بلیک سوٹ میں نظر آئے۔