انٹرٹینمنٹ

مجھے ہمارے بوسیدہ اور جنس زدہ معاشرے پر شرم آتی ہے: اداکارہ ریچا چڈھا

بھارتی معاشرہ جنس زدہ اور بوسیدہ ہوچکا ، ایک غیر ملکی خاتون سیاح کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا یہ ایک بوسیدہ معاشرے کی نشانی ہے۔

بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں غیر ملکی خاتون سیاح کو 7 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

اداکارہ ریچا چڈھا نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہمارے بوسیدہ اور جنس زدہ معاشرے پر شرم آتی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ریچا چڈھا نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھارتی اپنے ملک میں غیر ملکیوں کے ساتھ ایسا سلوک کر رہے ہیں جیسا وہ اپنی خواتین کے ساتھ برتاؤ رکھتے ہیں۔ ان پر تشدد کرتے ہیں اور جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں۔

اداکارہ ریچا چڈھا نے مزید لکھا کہ یہ بہت شرمناک بات ہے۔ ایک غیر ملکی خاتون سیاح کو 7 افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ یہ ایک بوسیدہ معاشرے کی نشانی ہے۔

خیال رہے کہ جمعے کی رات جھاڑ کھنڈ کے ایک سنسان علاقے میں اپنے عارضی خیمے میں رات گزارنے کے لیے قیام کرنے والے ہسپانوی جوڑے پر 7 افراد نے حملہ کرکے خاتون کو زیادتی اور ان کے شوہر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ہسپانوی جوڑا موٹر سائیکل پر بنگلا دیش سے جھارکھنڈ پہنچا تھا اور بہار کے راستے نیپال جا رہے تھے۔ 28 سالہ بیوی اور 64 سالہ شوہر کو شدید چوٹوں کے باعث اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ دیگر افراد کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی جارہی ہے۔

 

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close